جو کام ہم نے 4سال میں کر دیے کانگریس 100سال میں نہیں کر سکتی تھی : وزیر اعظم مودی

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب میں اس بات کادعویٰ کرتے ہوئے کہ ان کی حکومت نے چار سال میں وہ کام کیے ہیں جنہیں کرنے کے لیے100سال بھی کم پڑجاتے کہاکہ اگر ہم 2013 تک کی رفتار سے کام کرتے تو ہم نے چار سالوں میں جو کر دکھایا ہے اسے کرنے میں صدی بیت جاتی تب وہ کام مکمل نہیں ہو پاتے۔

بیت الخلاو¿ں کی تعمیر، گھر گھر بجلی کی اور پکوان گیس کی ترسیل جیسی بنیادی سہولتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اب تبدیلی کا وقت ہے ۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عالمی صحت تنظیم(ڈبلیو ایچ او) کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں صحت عامہ مہم کے باعث 3لاکھ بچے مرنے سے بچ گئے۔انہوں نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی کے دن یعنی 25 ستمبر سے ملک بھر میں غریب اور محروم لوگوں کے لئے’پردھان منتری جن آروگیہ ‘یوجنا شروع کر دی جائے گی۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ صحت عامہ کے شعبہ میں ´ اس اسکیم کا فائدہ بغیر کسی رکاوٹ کے اور مکمل شفافیت کے ساتھ ہر غریب تک پہنچانے کے لئے ٹیکنالوجی کارول انتہائی اہم ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے منصوبہ کو لاگو کرنے میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کا آئندہ 6 ہفتے تک تجربہ کیا جائے گا۔اس منصوبہ کے تحت ملک بھر کے 10 کروڑ خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی صحت انشورنس دینے کی اسکیم وضع کی جارہی ہے۔ اس طرح حکومت 50 کروڑ لوگوں کو عمدہ صحت بہم پہنچانا یقینی بنائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آج ہماری پوری توجہ زرعی شعبہ پرہے اور آزادی کے 75ویں سال تک ہم نے کاشتکاروں کی آمدن دوگنی کرنے کا خواب دیکھا ہے ۔اور گنا کسانوں کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ اتھانول کی پیداوار تین گنا ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ملک پہلی بار زرعی برآمدات پالیسی کی سمت پیشرفت کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے ان اشعار کے ساتھ اپنا خطاب مکمل کیا –

”اپنے من میں لکشیہ لئے (ہدف)
منزل اپنی پرتیکشیہ لئے(انتظار)
ہم توڑ رہے ہیں زنجیریں
ہم بدل رہے ہیں تصویریں
یہ نویگ ہے، نو بھارت ہے(نیا دور)
خود لکھیں گے اپنی تقدیریں
ہم نکل پڑے ہیں پرن کرکے (عزم)
اپنا تن من ارپن کر کے
ضد ہے، ایک سوریہ اگانا ہے
عنبر سے اونچا جانا ہے
ایک بھارت نیا بنانا ہے
ایک بھارت نیا بنانا ہے“

وزیر اعظم نے خطاب سے پہلے پرچم کشائی کی اورپھر قومی ترنگے کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔اس موقع پر حاضرین جلسہ میں مودی کابینہ کے تمام اہم وزراء مختلف سیاسی پارٹیوں کے اہم لیڈران ور کئی معزز شخصیات و مختلف شعبہ حیات کے کثیر تعداد میں دیگر لوگ شامل تھے۔ بدھی کی صبح لال قلعہ پہنچنے سے قبل وزیر اعظم نے راج گھاٹ جا کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

قبل ازیں صبح انہوں نے سب سے پہلے ٹوئٹر کے توسط سے ملک کے عوام کو یوم آزادی کی نیک خواہشات پیش کیں اور پیغام میں لکھا”یوم آزادی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات، جے ہند“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heres what pm modi thinks congress would not have achieved in 100 years in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply