نوٹ بند کرنے پر ہونے والی اموات کو اڑی حملہ میں ہلاکتوں سے موازنہ کرنے پر راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں آج نوٹ بندی پر بحث کے دوران اس وقت زبردست ہنگامہ برپا ہوگیاجب اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزاد نے کہا کہ پاکستان کے دہشت گردو ں کے ذریعہ اڑی حملے میں جتنے لوگ مارے گئے تھے اس سے دو گنا سے زیادہ لوگ تو حکومت کے نوٹ بندی کے فیصلے کی وجہ سے مرچکے ہیں۔ مسٹر آزاد کے اس بیان سے حزب اقتدار کے لوگ کافی مشتعل ہوگئے اور مسٹر آزاد سے اس بیان کے لئے معافی مانگنے اور اسے ریکارڈ سے حذف کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔
مسٹر آزاد کے اس بیان پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر ایم ونیکیا نائیڈو طیش میں آگئے اور دوسری طرف مسٹر آزاد بھی غصے میں آگئے جس سے پورے ایوان میں حکمراں اور اپوزیشن کی طرف سے زبردست ہنگامہ اور نعرے بازی شروع ہوگئی۔ایوان میں صورت حال کو بے قابو ہوتے دیکھ نائب چےئرمین پی جے کورین نے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کردی۔
اس سے پہلے مسٹر نائیڈو نے مسٹر آزاد کے بیان کو کارروائی سے حذف کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کانگریس ہمیشہ سے فوج کے خلاف رہی ہے اور پاکستان ان کے بیان کا غلط استعمال کرسکتا ہے۔ اپوزیشن کے لیڈر کا بیان قابل مذمت ہے اور اس کی پرزور تردیدکی جارہی ہے۔ اسے فوراً کارروائی سے حذف کیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hemant soren said declare martyr those who died due to demonetization 2 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply