فضائی سروے میں اتراکھنڈ آگ کا سمندر دکھائی دے رہا ہے، رہائشی علاقہ بھی زد میں

دہرہ دون: اترا کھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ بجھنے کا نام نہیں لے رہی بلکہ تیزی سے بھڑکتی ہی جارہی ہے۔ اگرچہ اس آگ کو بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹروں سے پانی برسایا جا رہا ہے لیکن یہ پانی اس آگ کے سمندر کے لیے محض ایک قطرہ ثابت ہو رہا ہے۔ ہر ہیلی کاپٹر 3000لیٹر پانی لے کر پرواز کر رہا ہے اور یہ ہیلی کاپٹر الموڑہ ، چمولی اور پوڑی پر آئندہ چند روز تک پانی برساتے رہیں گے۔بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ24گھنٹے کے دوران آگ چار گنا بڑھ گئی ہے ۔اسرو کے قومی ریموٹ سینسنگ سینٹر کئے ذریعہ لیے گئے جائزے کے مطابق اترا کھنڈ میں کم از کم 200مقامات ایسے ہیں جہاں آگ بہت زیادہ لگی ہوئی ہے۔ اس آگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ جنگلات کے9000ملازمین کے علاوہ قومی آفات سے نمٹنے والے دستہ (این ڈی آر ایف) کی تین ٹیمیں(ہر ٹیم میں45افراد پر مشتمل عملہ ہے)، فوج اور فضائیہ کے اہلکار 2فروری سے لگی اس آگ کو بجھانے میں لگے ہیں۔اس آگ سے اب تک 2552ہیکٹر جنگلاتی علاقہ متاثر ہوا ہے۔جس مین معروف کوربیٹ نیشنل پارک اور راجا جی نیشنل پارک بھی شامل ہیں۔ مجموعی طور پر شمالی ہند کے 1300جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔جس سے اتراکھنڈ کے دارالخلافہ دہرہ دون کے مضافاتی علاقے بھی آگ میں جھلس رہے ہیں۔جس سے اب تک کروڑوں روپے کی مالیت کا نقصان ہو چکا ہے کہا جاتا ہے کہ آگ کی لپٹیں رہائشی علاقوں تک پہنچنے لگی ہیں۔جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی راتوں کی نیند اڑ گئی اور سب لوگ راتیں جاگ جاگ کر گذار رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Helicopters out to douse uttarakhand forest fire in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply