قومی دارالخلافہ دہلی میں تیزبارش ،جمعہ کو مزید متوقع

نئی دہلی: قومی راجدھانی میں آج صبح سے کالے بادل چھائے رہنے اور کہیں کہیں بوندا باندی ہوئی جبکہ دوپہر کے بعد تیز بارش ہوئی۔ جھماجھم بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جس کا دہلی کے لوگوں نے خوب لطف اٹھایا۔ تاہم کہیں کہیں لوگ ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم از کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو اس موسم کا معمول کا درجہ حرارت ہے۔ صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 88 فیصد درج کی گئی۔ آج اب تک صفدر جنگ علاقے میں3.8 ملی میٹر، دہلی یونیورسٹی علاقے میں 20 ملی میٹر، نریلا میں سات ملی میٹر اور رج علاقے میں 1.4 ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔ سڑکوں پر نکلے کئی لوگ بارش کے سبب گھنٹوں جام میں پھنسے رہے۔ کچھ لوگوں نے میٹرو اسٹیشنوں پر ٹھہر کر بارش رکنے کا انتظار کیا تو کئی لوگ اوور برج کے نیچے کھڑے ہو کر پانی سے بچتے نظر آئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heavy showers drench delhi ncr more rain expected tomorrow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply