پنجاب، ہماچل اور جموں و کشمیر میں مسلسل بارشوں سے22ہلاک

نئی دہلی:پنجاب، ہماچل پردیش اور جموں و کشمیر میں مسلسل بارش سے ہونے والے حادثات میں کم از کم22افراد ہلاک ہو گئے۔ خطہ میں سڑک، ریل اور فضائی رابطہ بری طرح متاثر رہا ۔

پنجاب اور ہریانہ میں کپاس، باجرا،دھان اور مونگ کی فصلوں کو زبردست نقصان پہنچا۔دریں اثنا بھاکڑہ بیاس منجمنٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ منگل کو پونگ ڈیم سے 49ہزار کیوسکس پانی دریائے بیاس میں چھوڑ دیا جائے گا۔ جبکہ پیر کی شب روپڑ بیراج سے تقریباًایک لاکھ کیوسکس پانی دریائے ستلج میں چھوڑا گیا۔

دریں اثنا پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے زور مین کمی واقع بتائی جا رہی ہے البتہ موسم ابر آلود ہے۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے اعلانکیا کہ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ ۔مغربی اترپردیش، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ ،دہلی اور ہماچل پردیش میں زبردست اور بہت زبردست بارش ہو سکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heavy rains pound north india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply