ممبئی میں بارشوں کا زور، ہر طرف پانی ہی پانی، معمولات زندگی ٹھپ

ممبئی:ممبئی میں گزشتہ دوروز سے جاری مسلسل بارش نے سنگین صورت حال اختیار کرلی ہے اور یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ ممبئی میں امسال کے مانسو ن کی سب سے بھاری بارش ہے جبکہ 25جولائی 2005کو ہونے والی طوفانی بارش کے بعد ہونے والی بھاری بارش ہے جس کی وجہ سے ممبئی شہر ڈوب چکا ہے اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ آمدورفت کے سبھی ذرائع بند ہوچکے ہیں۔ شہر میں بارش کی وجہ سے سڑکیں ندی اور دریا نظرآرہی ہیں اور پانی جمع ہونے کے سبب اور لاکھوں شہری ٹریفک جام میں پھنس چکے ہیں۔ممبئی کی شہ رگ کہی جانے والی لوکل ٹرینوں کے تینوں روڈ بند پڑچکی ہیں۔
موسم محکمہ کے مطابق بھاری بارش کا سلسلہ جاری رہیگا اور 24 گھنٹوں تک بارش کاسلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اہم کام کے سبب ہی گھر سے باہر نکلیں۔اسکول اور کالجوں کے طلباء کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق قلابہ میں 151ملی میٹر اور سانتاکروز میں 88.4ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ آج شام ممبئی میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔سمندر میں مدوجزرہے اور 3.32 میٹر اونچی لہریں اٹھ سکتی ہے، یہاں تک کہ لوگوں کو چوکنا رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔
گزشتہ شب سے ممبئی میں بھاری بارش ہو رہی ہے،دفتر موسمیات کے مطابق مزید بارش ہونے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ آئندہ 48گھنٹے تک جاری رہیگا۔ ممبئی اور تھانے میں آج صبح سے بھاری بارش ہو رہی ہے اور بارش کی وجہ سے جوگیشوری۔ وکرولی کے درمیان شااہرہ پرپر جام لگا ہوا ہے، لوور پریل، ھندماتا دادرسرکل ، اندھیری مشرق اور اندھیر ی سب وے کے علاقوں میں پانی گھس جانے کے سبب لوگ پریشان ہیں۔پٹریاں ڈوب جانے کی وجہ سے تینوں مضافاتی لائن متاثر ہوئی ہیں،اور لاکھوں مسافر اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں پھنس گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، ممبئی ہوائی اڈے سے پروازوں پرر بھی اثر پڑ رہا ہے،پروازیں 15 سے 20 منٹ تک تاخیر سے روانہ ہوئیہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heavy rains lash mumbai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply