موسلا دھار بارش سے ممبئی تالاب میں تبدیل،اسکول وکالج بندہر سو خوف و ہراس طاری

ممبئی :(یو این آئی)عروس البلاد ممبئی میں گزشتہ دوپہر شروع ہونے والی تیزہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا اور ایک مہینے میں دوسری مرتبہ ہونے والی بھاری بارش کے نتیجے میں ممبئی کا زیادہ طرح حصہ تقریباً ڈوب گیا اور شہریوں میں طوفانی بارش کی وجہ سے خوف وہراس کا ماحول نظرآرہا ہے۔ ممبئی کی صورت حال پر صدرجمہوریہ کووند نے تشوتش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ حکومت اور لوگوں کو مل جل کرکام کرنا چاہئے تاکہ شہریوں کو راحت ملے۔ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں بھاری بارش ہورہی ہے اور کوئنہ بندکولہا پور اورکھڑک واسلہ پونے چھلک چکے ہیں۔
شہر نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ متمول کہے جانے والے اہم ترین علاقے بھی زیرآب ہیں جبکہ شہر میں اسکول اور کالج میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا ،البتہ محکمہ موسمیا ت نے ہائی الرٹ کی وارننگ واپس لے لی ہے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں ،اس کے باوجود سڑکیں ویران پڑی ہیں اور رات بھرہونے والی بارش صبح 9-10بجے کے درمیان کچھ دیر کے لیے کمزورپرگئی ،لیکن صبح 11بجے سے دوبارہ تیز بارش کا آغاز ہوگیا اور بحرعرب میں مدوجزرکے سبب جنوب وسطی ،وسطی اور شمال وسطی اور شمال مغربی ممبئی کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ،رہائشی کالونیوں اور جھگی۔
جھوپڑا بستیوں میں پانی جمع ہونے سے مکینوں کو محفوظ مقامات پرپہنچایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کی صبح تیزدھوپ کے دوران اچانک دوپہر دوبجے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ڈھائی بجے تا ساڑھے پانچ بجے بجلی کی چمک اور گھن گرج سے موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے منگل کو ہائی الرٹ جاری کیا تھا ،اور آج بدھ کو ہائی الرٹ کو واپس لے لی ہے اس کے باوجود شہر میں طوفان کی افواہ پھیل چکی ہے۔ ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اسپائس جیٹ کے ایک طیارے کے رن وے سے پھسل جانے کی وجہ سے بند کرنا پرا جبکہ ایئرپورٹ بھی کئی جگہ سے زیرآب ہے ،متعدد انٹرنیشنل فلائٹ کو احمد آباد ،حیدرآباد ،نئی دہلی اور ناگپور کی سمت میں موڑدیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heavy rains lash mumbai schools shut flights hit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply