آندھر پردیش میں بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد9ہوگئی

وجے واڑہ: آندھراپردیش میں مزید چا رافراد کی ہلاکت سے بارش سے متعلق واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 9ہوگئی ۔ ضلع گنٹور میں ایک موت ہوئی جہاں ایک شخص پانی میں بہہ گیا۔ ضلع وشاکھاپٹنم میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص کی مکان کے منہدم ہونے کے سبب موت ہوگئی جبکہ دو دیگر افراد بہہ گئے۔
ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے کمشنر کے دھننجے ریڈی نے یہ بات بتائی۔ ضلع گنٹور میں تاحال 6اموات ہوئی ہیں اور تین افراد کی وشاکھاپٹنم میں موت ہوئی۔ ضلع گنٹور میں گزشتہ روز بارش سے متعلق علیحدہ واقعات میں پانچ افراد کی موت ہوگئی تھی۔ ضلع گنٹور میں ابھی بھی کئی مواضعات میں گھٹنے گھٹنے پانی کھڑا ہو گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heavy rains continue in andhra pradesh death toll rises to 9 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply