تمل ناڈو میں تسلسل سے ہونے والی بارش سے حالات درہم برہم،اسکول کالج بند

چنئی: جمعرت کی شام سے متواتر ہونے والی بارش سے خطہ میں حالات اتنے خراب ہو گئے کہ تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی اور دیگر ساحلی علاقوں میں اسکول و کالج میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
حکومت کی اس ہدایت کے بعد کہ جمعہ کو تعطیل کا اعلان کر دیا جائے کئی آئی ٹی کمپنیوں نے اپنے ملازمین کوگھر سے ہی کام کرنے کو کہا ۔بارش اتنی زیادہ ہورہی ہے کہ چنئی کے متعدد علاقوں میں ایک ایک فٹ پانی ٹہر گیا۔ ہر طرف جل تھل ہے۔
سڑکوں پر گاڑیاں رینگ رہیہیںجسکے باعث زبردست جام لگا ہے۔جنوبی چنئی کے آئی ٹی کوریڈور میں کئی آٹو رکشہ پہیوں کے اوپر تک پانی آجانے اور انجن میں پانی گھس جانے سے ناکارہ ہو گئے ہیں۔
البتہ فضائی سروس پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔لیکن شہر کی کم و بیش تمام بسیں ڈپو میں ہی کھڑی ہیں۔بیچ روڈ پر لوگوں کو اپنی گاڑیوں کو دھکا لگاتے دیکھا گیا کیونکہ وہاں گھٹنے گھٹنے پانی جمع ہو گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heavy rains batter in tamil nadu for second consecutive day in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply