اترپردیش میں بارش اور بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر107ہو گئی

لکھنؤ: منگل کو اترپردیش کے 11اضلاع میں طوفانی بارش اور بجلی گرنے کے واقعات میں کم ا زکم14افراد ہلاک اور7دیگر زخمی ہو گئے۔ جس سے ریاست میں زبردست بارشوں اور بارش سے وابستہ حادثات میں ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 107ہو گئی جبکہ600مکانات کو نقصان پہنچا۔

رپورٹوں کے مطابق فرخ آباد او بہرائچ میں دو دو اموا ت ہوئیں جبکہ کھیری،رائے بریلی، لکھنؤ،کانپور دیہات ، بارہ بنکی ، سیتا پور اورسلطان پور میں ایک ہلاک ہوا ۔

منگل تک ہلاک شدگان می تعداد93تھی۔ بارش سے متعلق حادثات میں 80مویشی بھی ہلاک ہو گئے ۔ سینٹرل واٹر کمیشن کی رپورٹ کے مطابق لکھیم پور ضلع کے پلیا کلاں میں 30جولائی کو شاردا ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی تھی جبکہ بارہ بنکی میں گھاگرا ندی ایلگن برج پر اور فیض آبا دکے ایودھیا میں خطرے کے نشان سے اوپر تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فتح گڑھ، قنوج، کانپور دیہات، گڑھ مکتیشور، الہٰ آباد میں پھاپھا مﺅ ،وارانسی، غازی پور اور باندہ میں گنگا اور باغپت، متھرا، آگرہ، اوریہ، کالپی اور ہمیر پور میں جمنا ندی میں پانی بتدریج بڑھ رہا ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heavy rainfall in uttar pradesh death toll rises to 107 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply