ملک کے بیشتر حصوں میں طوفان بادو باراں نازل ہو سکتا ہے

نئی دہلی: شمال مغربی اور آس پاس کے مغربی وسطی خلیج بنگال کی علاقوں نیز اڈیشہ کیساحلی علاقوں پر ہوا کا کم دباؤ پچھلے تین گھنٹوں سے قریب قریب رکا ہوا ہے ۔امکان ہے کہ ہوا کا یہ کم دباؤ آج رات تک گوپال پور اورپوری کے درمیان مغربی ، شمال مغربی سمت کی طرف بڑھے گااوراڈیشہ کے ساحل کو پار کر لے گا۔
اگلے 48 گھنٹے کے دوران جنوبی و شمالی اڈیشہ ،چھتیس گڑھ،تلنگانہ ، مغربی مدھیہ پردیش اورشمالی ساحلی آندھرپردیش میں کئی مقامات بہت تیز اور بعض مقامات پرتیز موسلادھاربارش ہو سکتی ہے۔ اگلے 48گھنٹے کے دوران اڈیشہ اور شمالی آندھرپردیش کے ساحلی اور سمندری علاقے میں 40 تا60کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسے تیز ہوا ئیںچل سکتی ہے۔
چونکہ آئندہ 48گھنٹے کے دوران اڈیشہ اور شمالی آندھرپردیش کے ساحلی علاقوں میں سمندر میں زبردست طغیانی رہے گی اس لیے ماہی گیروں کو انتباہ دیا گیاہے کہ وہ آئندہ 48گھنٹے کے دوران سمندر میں مچھلیاں پکڑنے نہ جائیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heavy rainfall expected in ap telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply