اترا کھنڈ میں طوفانی بارشیں، کئی ہلاک،راستے بند

نئی دہلی:ہندوستان میں کشمیر سے کنیا کماری تک بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔جس میں بارش سے متعلقہ حادثات میں متعدد افراد ہلاک اور کئی ہزار بے گھر ہو گئے۔
اتراکھنڈ میں گزشتہ دو دن سے جاری شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے آج ہری دوار۔دہلی ہائی وے بند کر دیا گیا۔ ہری دوار میں ریل کی پٹریوں پر ملبے آ جانے کی وجہ سے ریل راستے بھی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔ ٹہری گڑھوال میں گھنسالی-پرتاپ نگر روڈ اور نیشنل ہائی وے 507 متاثر ہوا ہے۔
بدری ناتھ ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر تقریبا 750 یاتری پھنسے ہوئے ہیں۔ اتراکھنڈ میں گزشتہ دو دن سے جاری بارش سے اب تک سات افراد کی موت ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اترکاشی ضلع میں ایک گوشالا پر درخت گرنے سے وہاں موجود دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ہلدوانی میں برساتی نالے کے میں ایک بس کے بہہ جانے سے اس میں سوار ایک شخص کی موت ہو گئی۔
اس کے علاوہ ٹہری ضلع کے نریندرنگر میں چلتی گاڑی پر اچانک ملبہ گرنے سے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پہاڑی علاقوں میں ہو نے والی بارش سے اترپردیش کے میدانی علاقوں میں گنگا، جمنا، گھاگھرا، شاردا، گومتی اور راپتی ندیسمیت زیادہ تر ندیاں طغیانی پر ہیں۔ اس لیے سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heavy rain in uttarakhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply