دہلی اور این سی آر میں طوفانی بارش، عام زندگی مفلوج، سڑکیں سوئمنگ پول میں تبدیل،اسکول بند

نئی دہلی :جمعرات کو دہلی اوراین سی آر میں موسلا دھار بارش کے باعث عام زندگی مفلوج ہو گئی۔ صبح ساڑھے پانچ بجے سے ہونے والی بارش سے جگہ جگہ گھٹنے گھٹنے پانی ٹہر گیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا ۔

جس کے باعث اسکول کی بسیں نہیں آئیں ، دفاترجانے کے لیے لوگوں کو آٹو اور بسیں نہیں مل پا رہی تھیں جس سے لوگوں کو زبردست پریشانی ہوئی۔ جگہ جگہ جام دیکھ کر ڑٹریفک پولس کا ٹوئیٹر محکمہ مستعدہو گیا اور ٹوئیٹر کے ذریعہ لوگوں کو جام اور پانی بھرجانے والے علاقوں سے نہ گذرنے کا مشورہ دیا۔جمنا پار کے علاقے بارش کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر نظر آئے۔

سڑکوں اور انڈرپاس کے نیچے پانی جمع ہوجانے اور گاڑیوں کے خراب ہوجانے کی رپورٹیں ہیں۔ سیما پوری انڈر پاس ، وویک وہار انڈر پاس، غازی پور فلائی اوور ، اپسرا بارڈر سے شاہدرہ اور سیماپوری سے اپسرا بارڈر تک ٹریفک جام ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔ میور وہار فیس۔2 میں پانی بھر جانے سے لوگوں کا دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوبی دہلی کے بدر پور اور اوکھلا و لاجپت نگر جانے والی کئی سڑکوں پر تو اتنا پانی تھا گویا وہ سڑک نہیں کوئی سوئمنگ پول ہوں۔دہلی سے متصل اترپردیش کے شہرغازی آباد میں جمعہ کو اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔البتہ دہلی اور نوئیڈا میں اسکول کھلے رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heavy rain cripples normal life in delhi ncr in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply