دیگر ملزمین کا سامنا کرانے کے لیے پولس نے کنہیا کمار کے تازہ ریمانڈ مانگے

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے بغاوت کے الزام میں گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دے کر جیل بھیج دیے جانے والے جے این یو طلبا یونین کے صدر کنہیا کمار کی درخواست ضمانت پر سماعت 29فروری تک موخر کر دی ۔ پولس نے بدھ کے روز بغاوت کے الزام میں کنہیا کمار کی گرفتاری کا دفاع کیا اور دہلی ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ گذشتہ شب گرفتار کیے جانے والے جے این یو کے دیگر دو طلبا کے روبرو لانے کے لیے کنہیا کمار کو نئے سرے سے ریمانڈ میں دیا جائے۔دہلی پولس نے عدالت سے کہا کہ اس معاملہ کے دیگر ملزموں سے سامنا کرانے کے لیے اسے کنہیا کے ریمانڈ لینے کی ضرورت ہے۔دہلی پولس نے کہا کہ وہ کنہیا کمار کو پولس تحویل میں دیے انے کے لیے عرضی داخل کر رہی ہے۔جس پر ہائی کورٹ نے کہا کہ اس مرحلہ پر تفتیشی ایجنسی کو ریمانڈ مانگنے کا قانونی حق حاصل ہے۔ تاہم ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ کارروائی کے دوران کنہیا کمار ، عمر خالد اور دیگر ملزمین کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔واضح رہے کہ عمر خالد اور انیرن بھٹاچاریہ گذشتہ شب ہی خود سپردگی کر چکے ہیں۔جبکہ ابھی باقی تین ملزمین فرار ہیں۔یہ دونوں ہی ساو¿تھ کیمپس تھانہ میں پولس تحویل میں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hearing of kanhaiyas bail plea deffered to feb 29 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply