بہار کے اورنگ آباد میں اسکول بس کی ٹرک سے ٹکر، ہیڈ ماسٹرہلاک

اورنگ آباد : بہار میں اورنگ آباد ضلع کے مدن پور تھانہ علاقہ میں آج ایک ٹرک اور اسکول بس کے آپسی تصادم میں ہیڈ ماسٹر ہلاک اور چار بچے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مدن پور مارکیٹ میں جامع مسجد کے نزدیک سینٹ زیویئر اسکول کی بس کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں پرنسپل محمد محفوظ عالم (42) کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ چار بچے زخمی ہو گئے۔
اردو مڈل سکول نگمتیا میں پرنسپل کے عہدے پر فائز مسٹر عالم اپنے بیٹے کو بس میں چھوڑنے آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں امت کمار، طوبیٰ، صبحہ خاتون اورتنیجاکماری شامل ہیں جنہیں مدن پور کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔ اس واقعہ سے مشتعل لوگوں نے سڑک کی ناکہ بندی کر دی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Head master killed as bus collides with truck in bihars aurangabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply