مرکزی وزیر اوما بھارتی کی رہائش گاہ پر تعینات دہلی پولس ہیڈ کانسٹبل نے خود کشی کر لی

نئی دہلی: مرکزی وزیر برائے آبی وسائل ، دریائی ترقی اور گنگا صفائی اوما بھارتی کی رہائش گاہ پر تعینات دہلی پولس کے ہیڈ کانسٹبل برج پال نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔یہ واردات گذشتہ شب ساڑھے دس بجے ہوئی ۔
خود کشی کی خبر ملتے ہی پولس ٹیمیں اوما بھارتی کی رہائش گاہ واقع اشوکا روڈپہنچ گئیں۔دہلی پولس کے سیکورٹی یونٹ سے تعلق رکھنے والے اس پولس اہلکار کو فوراً قریبی اسپتال لئے جایا گیا جہاں اسے مردہ لایا ہوا قرار دے دیا گیا۔ایک پولس افسر نے کہا کہ ابھی تک ہیڈ کانسٹبل کی خود کشی کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Head constable posted at uma bhartis residence commits in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply