وزیر اعلیٰ کرناٹک بھری محفل میں پھر روپڑے

نئی دہلی:کرناٹک میں حکومت سازی کو ابھی زیادہ دن بھی نہیں گذرے کہ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی ایک بار پھر کانگریس ۔جے ڈی ایس مخلوط حکومت کے حوالے سے بھری محفل میں رو پڑے اور کہا کہ مخلوط حکومت کے باعث ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اور وہ اگر کچھ کرنا بھی چاہتے ہیں تو نہیں کر سکتے۔

انہوں نے واضح الفاظ میں اس کا اقرار کیا کہ وہ اس مخلو ط حکومت سے خوش نہیں ہیں۔انہوں نے کرناٹک کے ایک پروگرام کے دوران روتے ہوئے اپنے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ آپ سب لوگ گلدستے لیے مجھے مبارکباد دینے کھڑے ہیں کہ آپ کا انا یا تھمما( بھائی) وزیر اعلیٰ بن گیا ہے اور اس سے آپ سبھی خوش ہیں ۔

مگر وہ اس سے خوش نہیںہیں۔ وہ مخلوط حکومت سے جو درد اور تکلیف ہوتی ہے اسے جانتے ہیں۔ میں اپنا درد بانٹے بغیرہی پی رہا ہوں میں نیل کنٹھ کی طرح بن گیا ہوں اور اس کولیشن یعنی کانگریس کا زہر اکیلے ہی پی رہا ہوں۔ میں اس صوت حال سے خوش نہیں ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hd kumaraswamy breaks down in party meeting in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply