دہلی ہائی کورٹ نے بھی پتن جلی کے صابن کے اشتہار پر روک لگادی

نئی دہلی:یوگ گر ورام دیو کے پتن جلی آیور ویدک کے صابن کے اشتہارات پر بمبئی ہائی کورٹ کے بعد اب دہلی ہائی کورٹ نے بھی روک لگا دی ہے۔ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ ڈیٹال صابن بنانے والی کمپنی ریکیٹ بنکیسر کی درخواست پر سنایا ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے ہائی کورٹ کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “ہم پتن جلی کے صابن کے اشتہارات پر عبوری روک لگانے میں کامیاب رہے۔ یہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے، اسی وجہ سے فی الحال ہم مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے ۔ کمپنی نے الزام لگایا تھا کہ پتن جلی آیور ویدک کے اشتہار میں اس کے ڈیٹال صابن کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان یونی لیور نے بھی اس اشتہار پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ ایچ یو ایل کا کہنا تھا کہ اس اشتہار میں اس کے صابن برانڈ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس پر ہائی کورٹ نے کل پتن جلی آیور ویدک کو ہدایت دی کہ آئندہ سماعت تک اشتہارات کو بند کیا جائے۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 18 ستمبر کو ہو گی۔ پتن جلی کے اس اشتہار میں لکس، پیئرس، لائف بوائے اور ڈوو کا نام لے کر بالواسطہ طور سے صارفین کو کہا جاتا ہے کہ کیمیکل پر مبنی صابن کا استعمال نہ کریں اور قدرتی مصنوعات اپنائیں۔ پتن جلی کا یہ اشتہار دو ستمبر سے نشر ہو رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hc stops patanjali ad targeting hindustan unilevers soaps in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply