جاٹوں کو 10فیصد ریزرویشن دینے کے حکومتی فیصلہ پر ہائی کورٹ کا حکم امتناعی

چنڈی گڑھ : ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے ہریانہ میں جاٹوں اور دیگر پانچ برادریوں کو 10فیصد ریزرویشن دینے کے حکومت کے فیصلہ پر جمعرات کے روز حکم امتناعی جاری کر دیا۔
ہائی کورٹ کے ذریعہ حکومت کے فیصلہ پر روک لگانے کا واقعہ ہریانہ اسمبلی میں ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میںریزرویشن بل2016کے اتفاق رائے سے منظور کر لیے جانے کے کئی مہینوں بعد ہوا ہے۔اس بل میں تعلیمی اداروں اور حکومتی ملازمتوں میں جاٹوں اور دیگر پانچ برادریوں کو 10فیصد ریزریویشن دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ اس بل کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی ایک عذر داری کی سماعت کرتے ہوئے کیا۔ ہریانہ اسمبلی میںیہ بل 29مارچ کو اتفاق رائے سے منظور کیا گیا تھا۔

Title: hc stays haryana governments decision to grant 10 reservation to jats | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply