کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے پر ہائی کورٹ کا حکم امتناعی

نئی دہلی: کرناٹک ہائی کورٹ نے 1998-2007کے دوران غیر مجاز قبضہ والی زمینوں کو غیر قانونی طریقے سے باضابطہ کرنے کے حوالے سے ایک بدعنوانی معاملہ میں بی جے پی رہنما اور کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلیٰ آر اشوک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے پر 31مارچ تک حکم امتناعی جاری کر دیا۔
جسٹس بدھی لال نے یہ کہتے ہوئے کہ مسٹر اشوک اور زمین کو باضابطہ بنانے کے معاملہ سے استفادہ حاصل کرنے والے ایک دوسرے شخص بی کارتک کی جانب سے داخل کردہ عذر داریوں میں اٹھائے گئے نکات کوئی فیصلہ آنے تک تحقیقات پر روک لگادی جائے،اس معاملہ میں اشوک کے خلاف افی آئی آر درج کرنے پر روک لگانے کا عبوری حکم جاری کیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hc stays fir against former dy cm ashok in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply