اندرون ملک ہوائی اڈوں پر ہائی کورٹ کے ججوں کو سیکورٹی جانچ سے استثنیٰ حاصل نہیں: سپریم کورٹ

نئی دہلی:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججوں اور ہائی کورٹوں کے چیف جسٹس کو ہی ہوائی اڈوں پر سیکورٹی چیک سے چھوٹ دی گئی ہے۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ کی بنچ نے راجستھان ہائی کورٹ کے 13 مئی 2005 کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے آج یہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹوں کے ججوں کو ہوائی اڈوں پر سیکورٹی چیک سے چھوٹ حاصل نہیں ہے۔ صرف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججوں اور ہائی کورٹوں کے چیف جسٹس کو ہی چھوٹ دی گئی ہے۔ عدالت عظمی نے یہ بھی کہا کہ سیکورٹی چیک کے معاملہ کو وقار کا موضوع نہیں بنایا جانا چاہئے۔
ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عدالت عظمی نے مرکزی حکومت کے اس موقف کی توثیق کی، جس میں اس نے کہا تھا کہ ہوائی اڈوں یا دیگر مقامات پر انہی لوگوں کو سیکورٹی چیک سے چھوٹ دی گئی ہے، جو چوبیس گھنٹے اور ساتوں دن سرکاری سیکورٹی میں رہتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hc judges not exempt from frisking at airports sc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply