کیجری وال کی جیٹلی سے معافی کے بعد ہائی کوٹ نے ہتک عزت مقدمہ بند کر دیا

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کی جانب سے مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی سے معافی مانگ لیے جانے کے بعد آج کیجری وال کے خلاف جیٹلی کا ہتک عزت مقدمہ داخل دفترکر دیا۔ کیجری وال اور جیٹلی نے 2اپریل کودہلی ہائی کورٹ میں مشترکہ درخواست دی تھی کہ فوجداری ہتک عزت کیس بند کر دیا جائے۔
تحریر معافی نامے پر عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دیگر پارٹی لیڈران سنجے سنگھ، اشوتوش اور راگھو چڈھا کے دستخط تھے۔واضح رہے کہ کیجری وال نے ارون جیٹلی کے خلاف دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن میں بدعنوانی کے الزامات عائد کیے تھے۔
لیکن انہوں نے اپنے معافی نامے میں لکھا کہ انہیں اس ضمن میں گمراہ کیا گیا تھا اور غلط اطلاعات بہم پہنچائی گئی تھیں ۔لیکن حقیقت کا علم ہونے پر اپنے الزامات واپس لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ ان الزامات کے بعد ارون جیٹلی نے کیجری وال کے خلاف ہتک ہزت کے دو کیس دائر کر کے 20کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Title: hc closes defamation case after kejriwals apology to jaitley | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply