پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے مرتھل اجتماعی آبرو ریزی کی رپورٹ طلب کر لی

چنڈی گڑھ:پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے نے جاٹ تحریک کے دوران سونی پت کے قریب مرتھل گاو¿ں میں مبینہ طور پر اجتماعی آبرو ریزی کے معاملات کے حوالے سے ہریانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس اور داخلہ سکریٹری سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ہائی کورٹ نے اس بابت اطلاع ملنے کے بعد کہ سونی پت میں مرتھل کے قریب کچھ خواتین سے اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی تھی از خود نونوٹس لیا۔معاملہ کی سنگین نوعیت محسوس کرتے ہوئے ہائی کوٹ نے متاثرہ خواتین کی ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ وہ پولس سے رجوع کرنے کے بجائے برہ راست چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے پاس اپنے اوپر جنسی حملہ کی شکایتیں درج کرا سکتی ہیں۔ہائی وکرٹ نے کہا کہ اگر کوئی بھی متاثرہ شکایت لے کر آتی ہے تو ہم کسی آزاد ادارے سے تحقیقات کرانے کا حکم دیں گے۔دریں اثنا خواتین ے قومی کمیشن نے سونی پت ضلع کے لڑھ سولی گاو¿ں کا جہاں کہ عورتوں کی مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی تھی،دورہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hc asks murthal gang rapes victims to register complaint in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply