الیکشن کمیشن عام آدمی پارٹی کے رکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے حقائق سے مطلع کرے:ہائیکورٹ

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ حلف نامہ داخل کر کے ان حقائق سے مطلع کرے جو منفعت بخش عہدے پر فائز ہونے کے باعثعام آدمی پارٹی کے20ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے فیصلہ کے پس پشت کارفرما ہیں۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس چندر شیکھر پر مشتل دو ججی بنچ نے الیکشن کمیشن کے اس موقف پر کہ وہ نااہل قرار دینے کو چیلنج کرنے والی ممبران اسمبلی کی عذر داریوں میں عائد کردہ چند الزامات کا جواب دینا چاہتا ہے اسے حلف نامہ داخل کرنے کہا ہے۔
مختصر سماعت کے بعد عدالت نے اس معاملہ پر مزید سماعت کے لیے7فروری تاریخ مقرر کر دی۔عدالت نے نااہل قرار دیے گئے ممبران اسمبلی کی سیٹیں پر کرنے کے لیے ضمنی انتخابات کا اعلان کرنے سے الیکشن کمیشن کو روکنے کے عبوری حکم میں بھی 7فروری تک توسیع کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hc asks ec to state facts behind aap mlas disqualification in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply