ہندوستانی فوج پاکستان کو کیپٹن سمیت چار فوجیوں کی ہلاکت کا مناسب جواب دے گی

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پیر کے روز پاکستان کی فائرنگ اور مارٹروں سے گولہ باری کے اقعہ کی ،جس میں ایک کیپٹن سمیت چار سپاہی ہلاک ہو گئے سخت مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ہندوستانی فوجی کی دلیری او شجاعت پر پورا اعتماد ہے اور وہ ہمسایہ کو معقول جواب دیں گے۔ اس سے قبل مرکزی وزیر مملکت داخلہ ہنسراج اہیر نے جموں کشمیر کے راجوری و پونچھ اضلاع میں پاکستان کی فوج کے ذریعہ کی گئی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی مذمت کی اور کہاکہ ہم پاکستان کی کارروائیوںکو بھولیںگے نہیں۔
یہ پاکستان کی بیوقوفی ہے اور اسے اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا۔ پاکستان کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ہنسراج نے مزید کہا کہ پاکستان ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے ۔اور ہندوستان پاکستان کی حرکتوں کو کبھی معاف نہیںکرے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Have full faith in valour of army they shall give proper reply to pakistan rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply