وزیر داخلہ نے فوج پر بھروسہ رکھنے کی تلقین کی

نئی دہلی:مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جموں و کشمیر میں تین ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے حوالے سے کہاکہ لوگوں کو اپنی فوج پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔
جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر فوج کے جوانوں کے ساتھ بربریت کے متعلق سوالوں کے جواب میں مسٹر سنگھ نے پارلیمنٹ ہاوس میں کہا کہ فوج پر بھروسہ رکھنا چاہئے۔
انہوں نے نامہ نگاروں سے کہ آپ اپنی فوج پر یقین رکھےئے۔ کنٹرول لائن پر کل پاکستانی فائرنگ میں تین جوان شہید ہوگئے جن میں سے ایک لاش مسخ شدہ حالت میں ملی تھی۔ مسٹر سنگھ سے اسی سلسلے میں ردعمل معلوم کیاگیا تھا۔
اس دوران فوج نے کہا کہ پاکستان کی اس حرکت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور تینوں جوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔اس کارروائی کے بعد فوج کی شمالی کمان کے ترجمان نے کہا کہ اس بزدلانہ کارروائی کی پاکستان کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Have faith in army rajnath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply