بچولیوں ، اسلحہ دلالوں اور وزارت دفاع میں ساز باز ختم کر دی گئی:وزیر دفاع

نئی دہلی: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے بچولیوں، اسلحہ دلالوں اور وزارت دفاع کے درمیان گٹھ جوڑ توڑ دیا گیا ۔ انہوں نے اسے این ڈی اے حکومت کی سب سے بڑی کامیابی سے تعبیر کیا۔
انہوں نے یہ بات بھی زور دے کر کہی کہ انہوں نے جس وقت وزارت کا چارج سنبھالا تو وزارت کے اندرایک نفسیاتی خوف طاری تھا اور ذہن مفلوج تھے ۔ کوئی کسی قسم کا فیصلہ لینے کو تیارنہیں تھا ۔ اور ایسے نظام کو بدلنا کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔وزیر دفاع نے اپنی دیگر کامیابیوں میں شفافیت، تیزی کے ساتھ فیصلہ سازی عمل اور کام کاج آسان بنانے کا خاص طور پر ذکر کیا۔
انہوںنے کہا کہ این ڈی اے کے دور میں ہم نے بچولیوں اور اسلحہ دلالوں کی وزارت دفاع کے افسران کے ساتھ ساز باز کا خاتمہ کیا ۔اب اس قدر تبدیلی واقع ہو چکی ہے کہ افسروں کو کسی بھی فائل پر منفی خیال ظاہر کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہوتی جبکہ اس سے قبل وہ ایسا کرنے کی ہمت نہیں کر پاتے تھے۔

Title: have broken middlemen defence ministry nexus parrikar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply