حیدر آباد کی مکہ مسجد میں خطبہ جمعہ سے پہلے صدر ایران حسن روحانی نے قطب شاہی مقبروں پر فاتحہ پڑھی

حیدر آباد: ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے دورہ ہند کے دوسرے روز جمعہ کو مکہ مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دینے سے قبل معروف قطب شاہی مقبروںکا دورہ کیا۔روحانی نے شہر کے گولکنڈا علاقے میں واقع قطب شاہی سلطنت کے حکمرانوں کی جو یادگاریں دیکھیں وہ سات مقبروں کے عنوان سے معروف ہیں اورایرانی فن تعمیر طرز پر بنی ہیں۔
ایرانی صدر صبح 9بجے مقبرے پہنچے ۔جہاں انہیں مقامی حکام نے اس تاریخی مقام کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے تفصیل بتائی۔ 400سال پرانے اس کمپلیکس کو حالت سدھارنے کا پراجکٹ 2013میںآغا خان ٹرسٹ فار کلچر نے تلنگانہ کے محکمہ آثار قدیمہ کے ساتھ ایک یاد داشت مفاہمت پر دستخط کے بعد شروع ہوا تھا۔

Title: hassan rouhani visits qutub shahi tombs in hyderabad | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply