ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کاوزیر اعلیٰ ہریانہ کھٹر سے استعفے کا مطالبہ

نئی دہلی:کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) نے ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر سے فوراً استعفی کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی سنٹرل سکریٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو سی بی آئی عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیئے جانے کے بعد ہریانہ میں پھوٹ پڑنے والے تشدد میں 36 سے زیادہ افراد ہلاک اور 300 افراد کا زخمی ہونا تشویش کی بات ہے۔ریاست میں انتظامیہ کو اس کا پورا علم تھا کہ ڈیرہ کے حامی بڑی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں۔
ایسی صورت میں تشدد برپا ہوسکتا ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اور وزیر اعلی نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جس سے یہ صورتحال پیدا ہوئی اور اس کے ذمہ دار صر ف اور صرف وزیر اعلیٰ ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ کی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ووٹ بینک کے سبب سیاسی خودسپردگی تھی اور مسٹر کھٹر ڈیرہ کو بچا رہے تھے۔ عدالت کے ایسے بیانات کے بعد مسٹر کھٹر کو وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر برقرار رہنے کی کوئی اخلاقی بنیاد نہیں ہے۔ اس لئے پارٹی ان کے فوراً استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haryana violence cpi seeks resignation of cm manohar lal khattar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply