رام رحیم کے چیلوں کو نامرد بنانے والا ڈاکٹر گرفتار

چنڈی گڑھ: ہریانہ پولس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے، جو پنچکولہ تشدد معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے، اس ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا جس پر الزام ہے کہ وہ ڈیرہ کے پیرو کاروں کو نامرد بنایا کرتا تھا۔ پولس نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے ڈاکٹر ایم پی سنگھ عرف مہندر انسان کو ڈیرہ سچا سودا ہیڈ کوارٹرسے گرفتار کیا ہے۔
پنچکولہ تشدد معاملہ میں پولس کو مطلوب مہندر انسان جنسی زیادتی کیس میں مجرم قرا ر دے کر جیل بھیجے جانے والے گورمیت رام رحیم سنگھ کا معتمد خاص بتایا جاتا ہے۔28اگست 2017کو چنڈی گڑھ کے سیکٹر 5کے تھانہ میں اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ہی مہندر انسان لاپتہ ہو گیا تھا۔مہندر انسان ایک تسلیم شدہ سرجن تھا اور مبینہ طور پر ڈیرے کے ہی ایک اسپتال میں رام رحیم کی ایماءپر کئی پیروکاروںکو نامرد بنا چکا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haryana sit arrests doctor who performed castration on ram rahims followers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply