ہریانہ میں پھر اجتماعی جنسی زیادتی کی واردات، اس بار گوڑ گاؤں میں ایک طالبہ شکار بنی

گوروگرام: ہریانہ میں ایک اور ہولناک واردات میں گوڑ گاؤں کے فرخ نگر میں بی اے سال دوئم کی ایک طالبہ کو اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار بنایا گیا۔یہ واردات انجام دینے والے دونوں لڑکوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔یہ دونوںکھیڑا خرم پور گاؤں کے رہائشی ہیں۔
واضح رہے کہ ہریانہ میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کے باعث ریاستی پولس ہدف تنقید بنی ہوئی ہے۔ کانگریس نے اس واردات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہریانہ ’جرائم کے اڈے‘ سے تعبیر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
کانگریس لیڈر رن دیپ سنگھ سرجے والا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھٹر کی حکومت میں ہریانہ ’جرم کا مرکز ‘ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا سچائی تو یہ ہے کہ منظم اوعر غیر منظم دونوں قسم کے جرائم ریاست پر راج کر رہے ہیں اور کھٹر حکومت سو رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haryana shamed again this time a ba student is gang raped in gurugram in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply