ایس پی، جے ڈی یو اور آئی این ایل ڈی کی تیسرا محاذ تشکیل دینے کی اپیل

کرنال:سماج وادی پارٹی، جنتادل یونائٹیڈ اور انڈین نیشنل لوک دل نے دیگر سیکولر پارٹیوں کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے خلاف تیسرے محاذ (تھرڈ فرنٹ) کی تشکیل کی دعوت دی۔ یہاں سدبھاؤنا سمان دیوس کے موقع پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ ملک کے عوام کو مسلسل اچھے دن کا انتظار ہے جن کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا۔
پارلیمانی الیکشن کے بعد اقتدار کی کرسی بھی پرانی ہوگئی لیکن وہ اچھے دن اب تک نہیں آئے۔ انہوں نے بی جے پی کو کسان مخالف پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو فرقہ پرست قوتوں کو صاف پیغام دینا چاہئے۔ انہوں نے اس ضمن میں آئی این ایل ڈی سے بہار کے نمونے کو اپنانے کو کہا اور ریاست میں شراب بندی کے قانون کی تائید کرنے پر زور دیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے اترپردیش یونٹ کے صدر شیو پال یادو نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ فرقہ پرست قوتوں کو ہریانہ اور ملک بھر سے جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haryana rally inld sp jdu push for third front in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply