ڈیرہ سچا سودا کے ”قربانی گینگ“ کی دھمکیوں کی ہریانہ پولس نے تحقیقات شروع کر دی

سرسہ: ہریانہ پولس نے ڈیرہ سچا سودا چیف گرمیت رام راحیم سنگھ کے راز فاش کرنے والے لوگوں بشمول میڈیا کے نمائندوں کو ڈیرہ کے قربانی گینگ کی جانب سے جاری کیے جانے والے دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات کرنا شروع کر دی ۔ پولس کو اطلاع ملی ہے کہ قربانی گینگ نے ڈیرا کے سابق سادھو سرسہ کے گرداس پور تور ٹوہنا کے ہنس راج ہاکک، ڈیرہ چیف کے سابق ڈرائیور کٹھا سنگھ ، ہنی پریت کے سابق خاوند وشواس گپتا ، ہریانہ پولیس کے تین افسران کے علاوہ کئی نیوز چینلوں یہ دھمکی بھرے مکتوب ارسال کیے ہیں۔ کچھ لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں بیرون ملک فون نمبر سے کالیں موصول ہوئی ہیں جن میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
ہریانہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولس (امن و قانون) محمد عاقل نے دھمکیوںکے معاملہ کی تحقیقات کرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔پولیس انتظامیہ نے واٹس اپ پر آئے خطوظ کی تحقیقات کے علاوہ ان لوگوں کی سیکورٹی کا جائزہ بھی لیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈیرہ کی دھمکی کے بعد کچھ لوگوں کو کمانڈو جوان بھی دیئے جاسکتے ہیں۔ واٹس اپ پر آئے خط میں کہا گیا ہے کہ قربانی گینگ کے 200 فدائین ہیں جو سر پر کفن باندھے ہر وقت مارنے مرنے کو تیار ہیں۔ ان لوگوں کے خاندانوں کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واٹس اپ پر ملی دھمکی سے پولیس انتظامیہ کو آگاہ کرادیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈیرہ نے اپنی تقریباً 30 ہزار لوگوں کی گرین ایس ویلفیئر فورس کی فوج تیا ر کی ہوئی ہے جو ڈیرہ کے ہر کام میں محافظ بن کر کھڑی رہتی ہے۔ ہنس راج نے دھمکی بھرے خط کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قربانی گینگ کی قیادت امرک سنگھ اور پون انسا ں کرتے ہیں۔ امرک شارپ شوٹر بھی ہے۔ امرک ڈیرہ کے لئے آر ڈی ایکس سنبھالنے کا کام بھی کرتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haryana police probing threat from sirsa deras qurbani gang in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply