سائبر سٹی گوڑ گاؤں میں معصوم بچی کا ریپ ،قتل

گوڑ گاؤں (ہریانہ):ہریانہ کے سائبر شہر گوڑ گاؤں میں ایک کمسن بچی کے ساتھ بے رحمی سے جنسی زیادتی اور قتل کی خوفناک واردات انجام دی گئی۔

واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ ایک بنگالی مزدورجوڑے کی پانچ سالہ بیٹی اتوار کی صبح جھگی کے باہر کھیل رہی تھی کہ پڑوس کا ایک لڑکا اسے چاکلیٹ کا لالچ دے کر خالی پڑی جھگیوں میں سے ایک جھگی میں لے گیا ۔اور اس بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

اس کے والدین رات بھر بچی کو تلاش کرتے رہے ۔لیکن دو شنبہ کی صبح سیکٹر66 میں ایک خالی جھگی میں وہ مردہ حالت میں پڑی پائی گئی۔ بچی کے جسم پر کوئی کپڑا نہیں تھا اور وہ خون میں لت پت تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے ا س سے ریپ کرنے کے بعد اس کے سر پر کوئی وزنی شے مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haryana naked body of 3 year old girl found in gurugram in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment