ہریانہ کی ایک عدالت نے ست گورو رام پال جی مہاراج کو دو معاملوں میں بری کر دیا

حصار(ہریانہ):ہریانہ میں حصار کی ایک عدالت نے ایک خود ساختہ روحانی رہنما ست گورو رام پال جی مہاراج کو اپنے ہزاروں عقیدت مندوں کو یرغمال بنا کر انہیں تشدد پر اکسانے اور حکومتی کارندوں کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکنے کے معاملات میں بے قصور پاکر بری کر دیا۔ان پر الزام تھا کہ 2014میں جب ان کے12ایکڑ میں پھیلے آشرم پر چھاپہ مارا گیا تو انہوں نے اس چھاپے اور اپنی گرفتاری کو روکنے کی کوشش میں اپنے عقیدتمندوں کو بھڑکایا تھا جو تشدد پر اتر آئے تھے جس میں کم از کم6افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔
جیوڈیشیل مجسٹریٹ کی مکیش کمار کی عدالت نے رام پال کے خلاف مقدمہ نمبر 426 اور 427 میں انہیں بری کرنے کا فیصلہ سنا تے ہوئے مزید کہا کہ ان کے خلاف دیگر معاملے چلتے رہیں گے۔ رام پال کے وکیلوں نے عدالت سے باہرآکر بتایا کہ ان کے موکل کو ان دو معاملوں میں بری کردیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر معاملوں میں سماعت جاری رہے گی۔ ان معاملوں میں فیصلے کے لئے 24 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ بابا گورمیت رام رحیم کی سی بی آئی عدالت میں پیشی اور فیصلہ سنائے جانے کے پیش نظر پولس نے ایک عرضداشت داخل کرکے عدالت سے اسے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا تھا
۔ عدالت میں آج فیصلہ سنائے جانے کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور عدالت کے احاطے کے آس پاس، ٹاؤن پارک، بس اڈہ اور ریلوے اسٹیشن سمیت سبھی حساس مقامات پر تقریبا ایک ہزار پولس اہلکاروں کے علاوہ ریاستی مسلح پولس فورس اور نیم فوجی دستوں کی تین کمپنیاں تعینات کی گئی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haryana godman rampal acquitted of causing riots which left 6 dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply