استعفیٰ مانگنے والے مانگتے رہیں، میں نہیں دوں گا: وزیر اعلیٰ ہریانہ کھٹر

نئی دہلی:  ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے گرمیت رام رحیم کے معاملہ میں ریاستی حکومت کی طرف سے صحیح وقت پر مناسب قدم اٹھائے جانے کا آج دعویٰ کیا اور کہا کہ ریاست میں صورتحال اب پوری طرح سے معمول پر اور قابو میں ہے۔ مسٹر کھٹر نے یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن کی طرف سے ان کے استعفیٰ کے مطالبہ کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے بی جے پی صدر کو سبھی متعلقہ رپورٹوں سے آگاہ کیا گیا ہے اور اب سبھی چیزیں ٹھیک ہو گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس معاملے میں، ریاستی حکومت نے کافی صبر وتحمل سے کام لیا اور عدالت کے ہر حکم کی تعمیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی صورت حال پرامن ہے اور انکی حکومت نے صحیح وقت پر مناسب اقدامات کیے ہیں۔ گرمیت رام رحیم کو سزا سنائے جانے کے بعد بھڑکے تشدد میں 38 لوگوں کے مارے جانے کے پیش نظر اپوزیشن کی طرف سے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ریاست میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا ہے اور استعفیٰ مانگنے والے استعفی مانگتے رہتے ہیں۔ پنچکولہ کی مرکزی تفتیشی بیورو کی خصوصی عدالت میں رام رحیم کو مجرم قرار دینے کے بعد ہریانہ کے سرسا اور پنچکولہ میں ڈیرہ حامیوں نے تشدد اور آگ زنی کی تھی جس سے نظم ونسق کی صورتحال خراب ہو گئی تھی۔ اس پر اپوزیشن نے حکومت پر نکتہ چینی کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haryana cm khattar rejects demands for resignation over dera violence we did our work well in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply