جاٹ ریزرویشن بل ہریانہ اسمبلی میں منظور

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے جاٹ برادری اور جاٹ سکھوں، رورس، بشنوئی اور تیاگی سمیت کئی دیگر پسماندہ طبقات کو سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے لیے ہریانہ اسمبلی میں ہریانہ پسماندہ طبقات(ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں داخلوں میں ریزرویشن) بل 2016پیش کر کے منظور کرا لیا۔
وزیر اعلیٰ نے بل پیش اور پھر اکثریت سے منظور کرانے کے بعد مرکزی حکومت سے درخواست کی کہ وہ اسے آئین ہند کی دفعہ 31بی کے ساتھ نویں شیڈول میں شامل کرے۔بل میں یہ بھی شامل کیا گیاہے کہ جنرل زمرے میں اقتصادی طور پر کمزور افراد کو کلاس ون اور کلاس دو میں موجودہ ریزرویشن پانچ سے بڑھا کر سات فیصد کر دیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haryana assembly passes jat quota bill in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply