آسام اور بہار کے سیلاب زدگان کے لیے ہریانہ نے پانچ پانچ کروڑ روپے دئے

چنڈی گڑھ: (یو این آئی) ہریانہ نے سیلاب زدگان کی مدد کرنے کے لئے بہار اور آسام کو پانچ پانچ کروڑ روپے دئے ہیں۔ آج یہاں جاری ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی کو بہار کے وزیر اعلی ریلیف فنڈ کے نام میں پانچ کروڑ روپے کا چیک دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہریانہ لیبر اور روزگار کے وزیر نایاب سنگھ سونی نے آسام کے وزیر اعلی سربانند سونوال کو ریاست کی جانب سے پانچ کروڑ روپے کا چیک گوہاٹی میں دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haryana announces rs 5 cr aid each for flood hit bihar assam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply