ہریانہ میں سی بی ایس ای کی ٹاپر سے12لڑکوں کا اجتماعی ریپ کی،بیہوشی کے عالم میں سڑک پر پھینک کر فرار

گوڑ گاؤں(ہریانہ): ایک ہولناک واردات میں ایک طالبہ سے تقریباً درجن بھر لڑکوں نے ہریانہ کے شہر ریواڑی میں دن دھاڑے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

ان لوگوں نے، جن کی تعداد بارہ سے زائد بتائی جاتی ہے، اس لڑکی کو اغوا کیا اور اس کے حلق میں نشہ آور شے انڈیل کر بیہوش کیا اور بیہوشی کے عالم میں ریاست کے تین اضلاع میں گاڑی گھماتے رہے اور اس کی باری باری آبرو ریزی کرنے کے بعد اسے نشہ کی حالت میں ایک بس اسٹینڈ کے قریب سڑک پر پھینک کرفرار ہو گئے۔

یہ طالبہ ریواڑی میں کوسلی کی رہائشی تھی اور 2015میں سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) کے امتحانات میں ٹاپ کرنے پر 26جنوری 2016کو صدر جمہوریہ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔ یہ لڑکی کوچنگ کے لیے گھر سے نکلی تھی کہ آوارہ لڑکوں کے ایک گروہ نے اس کا اغوا کر لیا۔

پولس کے مطابق لڑکی ریلوے کے امتحان کی تیاری کر رہی تھی۔پولس نے تین ملزموں کی شناخت کر لی ہے ۔ باقیوں کو بھی جلد گرفتار کر لینے کا دعویٰ کر رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Haryana 19 year old cbse topper gang raped in rewari in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply