دیوالی پر چینی پٹاخوں کا بائیکاٹ کریں: وزیر ماحولیات ہرش وردھن

نئی دہلی:ماحولیات اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر ڈاکٹرہرش وردھن نے دیوالی پر چینی پٹا خے کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آج کہا کہ انسانی صحت اور ماحول کے لئے مضر تمام قسم کے پٹاخوں کی جگہ مستقبل میں آلودگی سے پاک پٹاخے تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن یہاں مہینے بھر چلنے والے ہرت دیوالی سوچھ دیوالی ابھیان کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو تمام قسم کی آتش بازی انسانی صحت اور ماحول کے لئے مضر ہیں لیکن چینی پٹا خے میں خاص طور پر انتہائی خطرناک کیمیکل ہوتاہے۔ ان پٹاخوں کی فروخت پر روک ہے لیکن اسمگلنگ کے ذریعے یہ بازاروں میں کثرت سے پہنچ رہے ہیں۔
ایسے میں یہ عام لوگوں کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انہیں نہیں خریدیں اور ان کا بائیکاٹ کریں۔ اس سوال پر کہ اگر حکومت ملک میں بننے والے پٹاخے کو بھی ماحولیات کے لحاظ سے نقصاندہ مانتی ہے تو ان پر پابندی کیوں نہیں لگا دیتی؟، ڈاکٹر ہر ش ورددھن نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔ کوئی بھی فیصلہ لیتے وقت عام لوگوں کی جذبات کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اس لئے حکومت نے ایک درمیانی راستہ نکالا ہے۔ اس کے لئے وزارت ماحولیات ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ساتھ مل کر ا یسی ٹیکنالوجی تیار کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس سے آلودگی سے پاک پٹاخے بنائے جا سکیں جو آلودگی پھیلانے کی بجائے فضا میں خوشبو پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام اکیلے حکومت نہیں کر سکتی، اس میں سب کی شرکت ضروری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Harshvardhan appeals to boycott chinese firecrackers on diwali in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply