فلور ٹسٹ میں ہریش راوت کی کامیابی پر سپریم کورٹ کی مہر تصدیق ثبت،کانگریس حکومت بحال

نئی دہلی: مرکز کے ذریعہ معزول کیے جانے کے چھ ہفتہ بعد کانگریس لیڈر ہریش راوت کا اتراکھنڈ کے وزارت اعلیٰ کے عہدہ پر اس وقت باقاعدہ بحال ہونا طے ہوگیاجب منگل کو اسمبلی میں فلور ٹسٹ پر اپنی مہر تصدیق ثبت کر دی۔عدالت عظمیٰ کی بنچ نے کہا کہ راوت کو اکثریت ثابت کرنے کی آزمائش میں 61میں سے33ووٹ ملے ہیں ۔اور ووٹنگ کے دوران کو ئی بے ضابطگی نہیں پائی گئی ۔
9اراکین اسمبلی نااہل قرار دیے جانے کے پیش ووٹ نہیں دے سکے۔سپریم کورٹ کی بنچ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے یہ ہدایت بھی جاری کی ریاست سے صدر راج فوراً اٹھا لیا جائے تاکہ 68سالہ ہریش راوت وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھال سکیں۔ سپریم کورٹ سے ہریش راوت حکومت کی بحالی کا فیصلہ سنتے ہی دہرہ دون میں خوشی کے شادیانے بجنے لگے ۔
ہریش راوت کی بحالی کو مرکز میں مودی حکومت پر کاری ضرب سمجھا جا رہا ہے کیونکہ تصرفاتی بل پر 9کانگریسی اراکین کی بی جے پی کے ساتھ مل جانے کے بعد مرکز نے اترا کھنڈ میں بی جے پی حکومت سازی کے لیے ہریش راوت کی قیادت والی کانگریس حکومت کو برخاست کر کے صدر راج نافذ کر دیا تھا۔

Title: harish rawat wins uttarakhand floor test | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply