پاٹی دار ریزرویشن تحریک کے سربراہ ہاردک پٹیل نے راہل گاندھی کا استقبال کیا

گاندھی نگر: (یو این آئی) پا ٹیدار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی انتخابی مہم کی شروعات کے لئے آج سے ریاست کے تین روزہ دورے پر آنے والے پارٹی کے قومی نائب صدر راہل گاندھی کے استقبال میں ایک ٹوئیٹ کرکے سیاسی حلقوں قیاس آرائیاں تیز کردی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اس سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات سے پہلے گرم سیاسی ماحول میں کی گئی ٹویٹ میں ہاردک پٹیل نے ہندی میں لکھا ہے کہ ‘ کانگریس کے قومی نائب صدر راہل جی کا گجرات میں دل سے استقبال ہے، جے شری کرشنا”۔
مسٹر راہل گاندھی نے اس سے پہلے دوارکا کے جگت مندر اور شارداپاٹھ کے شنکراچاریہ کا درشن کر کے آج اپنے دورے کا آغاز کیا۔ بعد میں صحافیوں سے بات چیت میں ہاردک پٹیل نے کہا کہ انہوں نے مسٹر گاندھی کا گجرات میں ایک مہمان کے طور پر ہندوستانی روایت کے مطابق خیر مقدم کیا ہے۔ یہ سیاست سے منسلک نہیں ہونا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اس بار کانگریس ہی جیتے گی، لیکن یہ بات صحیح ہے کہ ریاست کے عوام بی جے پی سے ناخوش ہیں اور اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ یہ الیکشن بی جے پی یا کانگریس کا نہیں بلکہ بی جے پی اور ریاست کی چھ کروڑ عوام کے درمیان ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hardik patel welcomes rahul gandhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply