ہاردک پٹیل کوٹہ تحریک کا چندہ عیاشی اور لیڈر بننے کی خواہش میں اڑارہے ہیں:سابق ساتھیوں کا الزام

احمد آباد:گجرات میں پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے بانی و روح رواں ہاردک پٹیل کے دو قریبی ساتھیوں چراغ اور کیتن پٹیل نے ان پر اور ان کے اہل خانہ اور دیگر نجی دوستوں پر الزام عائد کیا ہے وہ سب مل کر تحریک کے نام پر جمع دولت کا غلط استعمال کرتے ہوئے پر تعیش زندگی گذار رہے ہیں۔
ہاردک کے ساتھ غداری کے ایک معاملے میں شریک ملزم رہے چراغ اور کیتن پٹیل نے گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی ضمانت کی شرط کے مطابق چھ ماہ گجرات کے باہر ادے پور میں گزار رہے ہاردک کو لکھے تین صفحات کے ایک خط میں ان پر تحریک کو ذاتی مفاد اور لیڈر بننے کی چاہ میں پھوٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔ چراغ اور کیتن نے اس خط میں لکھا ہے کہ ہاردک اور اس کے رشتہ دار وپل کاکا اور دیگر نہایت قریبی دوست تحریک کے نام پر جمع فنڈ سے انتہائی عیش و عشرت والی زندگی بسر کر رہے ہیں اور مہنگی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں۔
دوسری جانب تحریک کا کثیر فنڈ عیاشی میں خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ ہاردک پوری تحریک کا کریڈٹ تنہا لینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ دیگر لوگ بھی اس سلسلے میں جیل گئے ہیں اور ہر طرح کی تکالیف برداشت کی ہیں۔ مکتوب میں الزام لگایا گیا ہے کہ ہاردک کے اس منفی رویہ کے باعث آج پاٹیدار یا پٹیل برادری داخلی انتشار کے خطرے سے دوچار ہو گئی ہے۔خط میں ہاردک کو کھلی وارننگ بھی دی گئی
ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hardik patel used quota stir to become leader amass wealth ex aides in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply