ہاردیک پٹیل پروین توگڑیاکی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

احمد آباد: پاٹی دار لیڈر ہاردیک پٹیل وشو ہندو پریشد کے صدر پروین توگڑیا کی حمایت میں کھل کرسامنے آگئے اور ان کے اس موقف کی تائید کی کہ بی جے پی کے اندر کچھ افراد ان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
پٹیل نے کہا کہ کئی معاملات پر انکے توگڑیا سے اختلافات ہو سکتے ہیں اور اس معاملہ پر ہم ایک ہیں۔ ہر شخص اس امر سے وقف ہے کہ توگڑیا جی کے خلاف اونچی سطح پر سازش رچی جا رہی ہے ۔اور یہ بھی امر واقعہ ہے کہ آر ایس ایس پروین توگڑیا کے خلاف ہے۔
پٹیل نے ان خیالات کا اظہار توگڑیا کی پریس کانفرنس کے تھوی دیر بعد اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔ توگڑیا نے اپنی پریس کانفرنس میں کہاتھا کہ انکی آواز کو تشدد اور جھوٹے عدالتی کیسوں کی دھمکیاں دے کر دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hardik patel supports vhp leader following death threat claims in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply