ہاردک پٹیل چھ ماہ کی ریاست بدری کے بعد راجستھان سے گجرات روانہ

ادے پور: پاٹی دار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج یہاں کہا کہ وہ گاندھی جی کے اہنسا کے اصولوں پر چل کرتحریک چلا رہے ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر وہ بھگت سنگھ کا راستہ بھی اپنائیں گے۔
ادے پور کے پرتاپ نگر میں چھ ماہ ریاست بدر رہنے کے بعد آج گجرات روانہ ہونے سے پہلے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پاٹی دار ریزرویشن کے لئے وہ جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ان کی تحریک عدم تشدد پر مبنی ہے لیکن ضرورت پڑنے پر بھگت سنگھ کا راستہ بھی اپنا سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ سے ضمانت پر رہا ہاردک پٹیل کو چھ ماہ گجرات سے باہر رہنے کے حکم کے تحت وہ ادے پور آئے تھے یہاں انہیں سخت سیکورٹی میں رہنا پڑا۔ مسٹر پٹیل کو لینے کے لئے گجرات سے بڑی تعداد میں لوگ یہاں پہنچے اور گاڑیوں کا طویل قافلہ گجرات کے لئے روانہ ہوا۔
گجرات سرحد پر ان کا استقبال کرنے کا پروگرام بنایاگیا ہے۔اس کے بعد ہمت نگر میں بھی ایک اجلاس کا انعقاد کیا جائےگا جس میں پاٹی دار ریزرویشن تحریک کا خاکہ پیش کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hardik patel leaves for gujarat after six months away in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply