پاٹیدار لیڈر ہاردیک پٹیل کو بلوہ کیس میں دو سال کی قید

احمد آباد: پاٹیدار رہنما ہاردیک پٹیل کو 2015کے ایک فساد کیس میں ویسناگر کی ایک عدالت نے دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔ہاردیک اور ان کے دو ساتھیوں کو ویسناگر میں ایک بی جے پی ایم ایل اے کے دفتر میں توڑپھوڑ کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

عدالتی فیصلہ سے پہلے پٹیل نے اپنے فیس بک صفحہ پر ایک ویڈیو پیغام کے توسط سے اپنے حامیوں سے اپیل کی تھی کہ اگر فیصلہ ان کے خلاف ہوتا ہے تو وہ صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں اور احتجاج نہ کریں۔

ہاردیک پر الزام تھا کہ 2015میں پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے دوران 3تا5ہزار کے بے قابو مجمع نے بی جے پی ایم ایل اے رشی کیش پٹیل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

ہاردیک کے، جنہیںگرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا ، مہسانہ داخلہ پر عدالت نے پابندی لگا دی تھی۔یہ احتجاج جو، حکومتی ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں پاٹیداروں کو ریزرویشن کے لیے کیا جا رہا تھا ،تشد میں تبدیل ہو گیا تھا اور پولس فائرنگ میں14افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hardik patel gets two years jail in 2015 patidar riots case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply