ہاردک پٹیل نے گجرات میں بیلٹ پیپر کے ذریعہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا

سورت:پاٹی دارر ریزرویشن تحریک کے رہنما ہاردک پٹیل نے آج مطالبہ کیاکہ گجرات میں آئندہ اسمبلی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)کے بجائے بیلٹ پیپر کے ذریعہ کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ای وی ایم مشینوں کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والے لوگوں کا مذاق نہیں اڑایا جانا چاہیے۔
ہاردک نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں ہوئے انتخابات کے نتیجے وہاں برسراقتدار پارٹیوں کے خلاف رہے ہیں۔گجرات میں بھی پچھلے تقریباً 25برسوں سے ایک ہی پارٹی(بی جے پی) کا راج ہے۔
یہاں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ہاردک نے ملک سے غداری کے معاملوں میں ملی ضمانت کی شرط کے مطابق آج یہاں پولیس کی کرائم برانچ کے دفتر میں ہفتہ وار پیشی کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ جمہوریت میں اگر کسی بات کی مخالفت ہوتی ہے تو اس کا جائزہ ہوناچاہیے نہ کہ مذاق اڑایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سبھی انتخابات ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپر کے ذریعہ ہونے چاہئیں۔ ان کی ذات کے لوگوں کی جانب سے ان کی مخالفت کے بار ے میں استفسار کیے جانے پر ہاردک نے کہا کہ وہ اپنی مخالفت کو جمہوریت کے مطابق مانتے ہیں۔ گجرات اسمبلی کی میعاداس سال دسمبر میں ختم ہو رہیہے اور بی جے پی ترپردیش اور اتراکھنڈ میں زبردست جیت کے بعد یہاں کل 182 میں سے 150سے زیادہ سیٹوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hardik patel demands to use ballot paper in gujarat assembly elections in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply