ہاردک پٹیل نے آنندی پٹیل کے استعفے سیاسی ڈرامے بازی بتایا

اودے پور: گجرات میں پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے کنوینر ہاردک پٹیل نے وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کے عہدے سے استعفی دینے کی پیشکش کو سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہیں۔
مسٹر ہاردک نے محترمہ پٹیل کے استعفی دینے کی پیشکش پر اپنی رائے میں کہا کہ وزیر اعلی نے گجرات میں ترقی پر توجہ نہیں دی اور اب ریاست کے چھ کروڑ عوام ان سے جواب مانگ رہے ہیں۔ اگلے وزیر اعلی پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن جو بھی آئے ہمارے مفاد کی بات کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے ان کی تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور ان کی تحریک اسی طرح جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں پٹیل ریزرویشن، دلتوں پر ہوئے مظالم اور بدعنوانی بڑا مسئلہ ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hardik patel calls anandiben patel resignation a political drama in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply