پاٹی دار تحریک کے سربراہ ہاردک پٹیل کا گجرات سرکار کو انتباہ

سورت: پاٹی دار ریزرویشن تحریک کمیٹی کے کنوینر ہاردک پٹیل نے انتباہ دیا ہےکہ گذشتہ 31 جنوری کو گجرات میں حکمراں بی جے پی کے یوتھ ونگ کے ریاستی صدر رتوج پٹیل کی سورت میں ریلی کے دوران ان پر سیاہی پھینکنے والے کو زدو کوب کرنے والے بی جے پی کارکنوں کو اگر پکڑا نہیں گیا تو وہ9فروری کو پونا تھانے کا گھیراؤ کریں گے۔ غداری کے معاملے میں ضمانت کی شرط کے مطابق چھ ماہ گجرات کے باہر گزارنے کے بعد گزشتہ ماہ واپس لوٹے ہاردک آج مسلسل تیسریجمعرات کو یہاں کرائم برانچ کے دفتر میں پیش ہوئے۔
اس کے بعد انہوں نے مذکورہ واقعہ میں زخمی اپنے حامی وجے مانگکیا سے یہاں کے ایک ہسپتال میں ملاقات بھی کی۔ ہاردک نے اس موقع پر یڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاہی اور انڈے پھینکنا احتجاج کا جمہوری طریقہ ہے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ تک پر سیاہی پھینکنے کی وارداتیں ہو چکی ہیں اور پارلیمنٹ میں چپلیں اچھالی جا چکی ہیں لیکن ایسا کرنے والوں کو مارنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی صدر امت شاہ کی موجودگی میں گزشتہ سال یہاں ایک پروگرام میں کرسیاں اچھالنے کی وجہ سے سرخیوں میں آنے والے وجے مانگکیا نے ہاردگ کے ہی شہر کے رہائشی بی جے وائی ایم کے نئے صدر رتوج پٹیل پر سیاہی پھینک دی تھی۔اس کے بعد بی جے پی کارکنوں نے اسے زدو کوب کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔

Title: hardik gave ultimatum to govt till 30 jan for settlement | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply