بہار میں رائفل و بارود کے ساتھ ایک خطرناک ماو باغی پکڑا گیا

جموئی: بہار میں عسکریت پسندی سے متاثر جموئی ضلع کے جھاجھا تھانہ علاقہ سے آج صبح پولیس نے ممنوعہ تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے ایک کٹر انتہا پسند کو اے کے 56 اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز اشیاء کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (آپریشن ) ڈی این پانڈے نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر بنجاما گاؤں میں محاصرہ کرکے کٹر نکسلی امیش مرانڈی عرف منوج دا کو پکڑ لیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے پاس سے ایک اے کے 56، 108 کارتوس، پانچ میگزین، دو گرینیڈ، تین ڈیٹونیٹر، فیوز تار اور نکسلی لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ماؤنواز سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور اسی کی بنیاد پر دیگر ٹھکانوں پر چھاپہ مار رہی ہے۔ اس کی تلاش بہار کے علاوہ جھارکھنڈ کی پولیس بھی کر رہی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hard core maoist arrested with ak 56 and explosives from jamui in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply